umar shareef

عمر شریف کیلئے ایئر ایمبولینس کو پاکستان آنے کی اجازت مل گئی

ویب ڈیسک (کراچی)معروف کامیڈین عمر شریف کو علاج کے لیے امریکا لے جانے کے تمام انتظامات مکمل ہو چکے ہیں ایئر ایمبولینس 26 ستمبر کو کراچی پہنچے گی۔

عمر شریف کے لیے امریکا سے آنے والی ایئر ایمبولینس کو پاکستان آنے کی اجازت مل گئی، سی اے اے کے شعبہ ائیرٹرانسپورٹ نے نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا ہے۔

نوٹیفیکیشن کے مطابق یئر ایمبولینس 26 ستمبر کی رات 11 بجے کراچی ایئرپورٹ لینڈ کرے گی، کپتان کے ہمراہ عملے کے 5ارکان بھی پاکستان آئیں گے۔

ایئر ایمبولینس جرمنی سے کراچی پہنچے گی، امریکا کے لیے کراچی ایئرپورٹ پر ری فیولنگ بھی ہو گی۔

واضح رہے کہ عمر شریف کے سفری اخراجات سمیت علاج کے دیگر اخراجات کی مد میں حکومت سندھ کی جانب سے چار کروڑ روپے جاری کیے گئے ہیں۔