Shahbaz Taseer and Neha Rajput's wedding

شہباز تاثیر اورنیہا راجپوت کی شادی کی تقریبات کا آغاز ہوگیا

ویب ڈیسک : سابق گورنر پنجاب سلمان تاثیر کے بیٹے شہباز تاثیر اور ماڈل نیہا راجپوت کی شادی کی تقریبات کا آغاز ہوگیا ہے۔

سوشل میڈیا پر شہباز تاثیر اور نیہا راجپوت کی مایوں کی رسم کے دوران بنائی گئی مختلف ویڈیوز اور تصاویر وائرل ہورہی ہیں۔

نیہا راجپوت کو نارنجی شلوار قمیض جبکہ شہباز تاثیر کو آف وائٹ کرتے شلوار میں ملبوس مایوں کی رسم کے لیے اسٹیج پر بیٹھے دیکھا جاسکتا ہے۔

خیال رہے کہ شہباز تاثیر کو ماڈل نیہا راجپوت کے ساتھ عوامی مقامات پر بھی متعدد بار دیکھا جاچکا ہے۔

یہ ہی نہیں دسمبر 2020 میں شہباز تاثیر کی سابقہ اہلیہ اور معروف فیشن ڈیزائنر ماہین غنی نے ماڈل نیہا پر الزام عائد کیا تھا کہ نیہا راجپوت ان کی ازدواجی زندگی کو خراب کررہی ہیں۔

دوسری جانب کچھ ماہ قبل شہباز کی سابقہ اہلیہ ماہین غنی کی جانب سے سوشل میڈیا پلیٹ فارم انسٹاگرام پر سوال جواب کے سیشن کا انعقاد کیا گیا تھا جس دوران ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے ماہین غنی نے نیہا راجپوت پر تنقید کی تھی اور کہا تھا کہ ماڈلز کا شادی شدہ مردوں سے شادی کا رحجان بڑھتا جارہا ہے امید کرتی ہوں کہ اس میں تبدیلی آئے گی۔

بعد ازاں شہباز تاثیر کی سابقہ اہلیہ کی جانب سے کی گئی تنقید پر ماڈل نیہا راجپوت کا رد عمل بھی سامنے آچکا ہے۔

شہباز تاثیر اور ماہین غنی

خیال رہے کہ شہباز تاثیر اور ماہین غنی 2010 میں رشتہ ازدواج میں منسلک ہوئے تھے جبکہ جوڑے کے ہاں جنوری 2017 میں بچہ کی پیدائش ہوئی تھی۔