The train will now run in Khyber Pakhtunkhwa

خیبر پختونخواہ کے مختلف اضلاع کو ٹرین سے جوڑنے کا فیصلہ

ویب ڈیسک(پشاور) خیبرپختونخوا حکومت نے عوام کے لیے ایک اور جدید سفری سہولت کا منصوبہ تیار کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔نوشہرہ ،چارسدہ اور مردان کو صوبائی دارالحکومت پشاور سے ملانے کے لئے ریلوے ٹرین کا منصوبہ شروع کرنے کے لیے اقدامات شروع کر دئے گئے ہیں۔

مزید پڑھیں:  امریکی منصوبوں کے ذریعے لاکھوں پاکستانی بجلی استعمال کر رہے ہیں، ملر

دستاویزات کے مطابق 103 کلومیٹر پر مشتمل ریلوے منصوبے کے لئے 12 ماہ میں فیزبلیلٹی سیڈی کی جائے گی،27 کلومیٹر نئی لائن بچھائی جائے گی، 75 کلومیٹر ٹریک کو دوبارہ بحال کیا جائے گا۔جبکہ 33 کلومیٹر ایم ایل ون منصوبے کا ٹریک استعمال میں لایا جائے گا۔ منصوبے میں 15 اسٹیشنز ہوں گے، جس پر 120 کلومیٹر کی رفتار سے ٹرین چلے گی، تیز ترین ٹرین کے اسٹیشنز پشاور، چارسدہ، مردان ،رسالپور، نوشہرہ میں ہونگےجبکہ دوسرے فیز میں صوابی، جہانگیرہ اور درگئی کو بھی اس منصوبے میں شامل کیا جائے گا۔

مزید پڑھیں:  سرکاری تقریبات میں پروٹوکول کیلئے سرخ قالین پر پابندی عائد