University-increases-hostel-fees

جامعہ پشاور نے ہاسٹل فیس میں 5000 روپے اضافہ کر دیا

ویب ڈیسک: پشاور یونیورسٹی انتظامیہ نے وائس چانسلر کی جانب سے فیسیں نہ بڑھانے کے اعلان کے باوجود ہاسٹل فیس میں 5ہزار روپے اضافہ کردیا۔ فیصلہ واپس نہ لینے پر طلبہ نے احتجاج کی کال دے دی۔

پرووسٹ آفس سے جاری نوٹیفکیشن  کے مطابق سال 2021-22میں فرسٹ ایئر کے پہلے سمسٹر، سیکنڈ ایئر کے تیسرے سمسٹر ، تھرڈ ایئر کے پانچویں سمسٹر کے طلبہ کیلئے ری نیول فیس 35 ہزار روپے مقرر کی گئی ہے۔ اسی طرح فورتھ ایئر کے ساتویں سمسٹر کیلئے 32ہزار750 جبکہ ففتھ ایئر کےنویں سمسٹر کے ہاسٹل کے طلبہ کیلئے 27 ہزار 550 روپے فیس مقرر کی گئی ہے۔ تمام طلبہ 2 ہزار روپے ہاسٹل کینٹن اور 4ہزار روپے سیکیورٹی کی مد میں جمع کریں گے۔ پرووسٹ آفس نے بتایا کہ سینڈیکیٹ کے فیصلے کی روشنی میں ہاسٹل فیس میں3ہزار روپے سالانہ اضافہ کیا گیا ہے جبکہ دو ہزار روپے ہاسٹلز میں مرمت ،اخبار اور دیگر کی مد میں چارج کئے جائیں گے۔ پشاور یونیورسٹی کے طلبہ نے ہاسٹل فیسوں میں 5ہزار روپے اضافہ کو مسترد کر دیا طلبہ کا کہنا ہے کہ وائس چانسلر کےواضح ہدایات کے باوجود فیسوں میں اضافہ سمجھ سے بالاترہے ایسا کسی قسم کا فیصلہ ہمیں کسی قبول نہیں ہوگا۔ انہوں نے مزید کہا کہ یونیورسٹی انتظامیہ نوٹیفیکیشن واپس لے بصورت دیگر طلبہ تنظیمیں فیسوں میں اضافے کے فیصلے کے خلاف احتجاج کرِیں گے۔

مزید پڑھیں:  خیبرپختونخوا کابینہ کا اہم اجلاس آج طلب، وزرا، مشیر اور معاونین شرکت کرینگے