ویب ڈیسک: بھارت کے دارالحکومت نئی دہلی کی ایک مقامی عدالت میں دو گروپوں کے درمیان تصادم کےنتیجےمیں گینگسٹر سمیت 3 افراد ہلاک ہو گئے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق روہنی کی عدالت میں گرفتار گینگسٹر جتندر سنگھ گوگی کو پیش کیا گیا جہاں پر وکلا کے لباس میں موجود 2 افراد نے فائرنگ کر دی جس کے نتیجے میں گینگسٹر گوگی سمیت 3 افراد موقع پر ہلاک ہو گئے۔