ویب ڈیسک: پشاور سے سوشل میڈیا کے ذریعے ورجینیا کی لڑکی کو ہراساں کرنے والا ملزم انس خان نے مزید 3 امریکی لڑکیوں کو ہراساں کرنے کا اعتراف کر لیا۔ ملزم نے دو ماہ کے دوران 3 امریکی لڑکیوں کے اکاونٹ ہیک کیے۔ ایف آئی اے سائبر کرائم وینگ ٹیم کے مطابق انس خان بی بی اے کا طالب علم ہے جو 3 امریکی لڑکیوں کو ہراساں کرنے میں ملوث ہے۔ عدالت نے ملزم کو 2 روزہ جسمانی ریمانڈ پر ایف آئی اے کے حوالے کر دیا۔ ایف آئی اے کے وکلاء نے عدالت سے 10 روزہ جسمانی ریمانڈ کی درخواست کی تھی۔ ایف آئی اے نے گزشتہ روز حیات آباد میں کاروائی کےدوران ملزم کو گرفتار کیا تھا۔
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments