Students-Protest-Staged-parks-rents

ترکی میں طلباء کا انوکھا احتجاج

ویب ڈیسک: ترکی میں طلبہ کی جانب سے رہائشی کمروں کے کرایوں میں اضافے کے خلاف انوکھا احتجاج ریکارڈ کرایا گیا۔ احتجاجی طلبہ پارک اورسڑکوں پر ساری رات کھلے آسمان تلے سوتے رہے ان کا حکومت سے مطالبہ ہے کہ کرایوں کو محدود کر کے طلبہ کیلئے وظائف اور دیگر سہولیات فراہم کی جائیں۔ احتجاج میں شامل ایک طالب علم نے خبر رساں ایجنسی کو بتایا کہ ہمارے لیے بہت مشکل ہوتا جا رہا ہے ہم اپنی پڑھائی اور رینٹ کے اخراجات برداشت نہیں کرسکتے۔ یہ ایک قومی احتجاجی تحریک کاحصہ ہے جب تک ہماری درخواستیں منظور نہیں کی جاتیں ہم یہاں سے نہیں جائیں گے سڑکوں اورفٹ پاتھ پر سو کر احتجاج جاری رکھیں گے۔ ہمارے پاس ویسے بھی ٹھہرنے کی جگہ نہیں ہے۔

مزید پڑھیں:  اسرائیل کے ساتھ معاہدہ کرنے پر گوگل ملازمین کا احتجاج اور دھرنا