Shahbaz Taseer and Neha Rajput got married

شہباز تاثیراور نیہا راجپوت شادی کے بندھن میں بندھ گئے

ویب ڈیسک (کراچی)سابق گورنر پنجاب سلمان تاثیر کے بیٹے اور معروف بزنس مین شہباز تاثیر اور مقبول ترین ماڈل نیہا راجپوت کا نکاح ہوگیا۔

گزشتہ شب شہباز تاثیر اور ماڈل نیہا راجپوت کے نکاح کی تقریب کا انعقاد کیا گیا جس کی تصاویر اور ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی ہیں۔

سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیوز اور تصویروں میں دیکھا جاسکتا ہے کہ نیہا راجپوت نے اپنی زندگی کے سب سے خاص موقع پر گرے رنگ کے خوبصورت عروسی لباس کا انتخاب کیا. شہباز تاثیر اور نیہا راجپوت کے نکاح کی تقریب میں اُن کے قریبی رشتے داروں سمیت خاص دوستوں نے شرکت کی۔

مزید پڑھیں:  مہوش کی بھارتی گلوکار کیساتھ نئے پراجیکٹ کی تفصیلات

سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے شہباز تاثیر اور نیہا راجپوت کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا جارہا ہے۔

مزید پڑھیں:  سینئر اداکارہ بشریٰ انصاری نے دوسری کی تصدیق کردی

واضح کہ شہباز تاثیر کی یہ دوسری شادی ہے وہ ماہین غنی سے 2010 میں رشتہ ازدواج میں منسلک ہوئے تھے جبکہ جوڑے کے ہاں جنوری 2017 میں بیٹی کی پیدائش ہوئی تھی۔ تاہم دونوں کے درمیان بعد میں علیحدگی ہوگئی