corona virus

پاکستان میں کورونا وائرس سے مزید 42 اموات

ویب ڈیسک (اسلام آباد)پاکستان میں عالمی وبا کورونا وائرس سے گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مزید42 افراد جاں بحق ہوگئے جبکہ مجموعی اموات کی تعداد 27 ہزار524 ہو گئی۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کی جانب سے جاری تازہ اعدادو شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں مزید2 ہزار60کورونا کیسز رپورٹ ہوئے۔ ملک میں کورونا کیسز کی مجموعی تعداد 12 لاکھ36ہزار888 ہوگئی۔

مزید پڑھیں:  قومی اسمبلی کا اجلاس آج ، آصفہ بھٹو حلف اٹھائیں گی
مزید پڑھیں:  دہشت گردی کی لہر :پنجاب میں 9ہزار سے زائد افراد واچ لسٹ میں شامل

این سی او سی کے مطابق گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں ملک بھر میں 44ہزار 958کورونا ٹیسٹ کیے گئے اور مثبت کیسز کی شرح 4.58 فیصد رہی۔