kabul blast

افغانستان صوبہ ننگرہار میں دھماکہ، 8 افراد جاں بحق

ویب ڈیسک (کابل)افغانستان کےصوبہ ننگرہار کے شہر جلال آباد میں بم دھماکے میں 8 افراد جاں بحق ہو گئے۔

افغان میڈیا کےمطابق جلال آباد میں سڑک کنارے نصب بم سےطالبان کی گاڑی کو نشانہ بنایاگیا۔

مزید پڑھیں:  امریکہ کو پاکستان میں انسانی حقوق کی صورتحال پر تشویش

دھماکےمیں 6 افراد زخمی ہو گئے جنہیں مقامی اسپتال منتقل کردیاگیاجہاں ان کا علاج جاری ہے۔

جلال آباد میں چندروز قبل بھی طالبان کی گاڑی کو نشانہ بنایا گیا تھا جس میں 3 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہو گئے تھے۔

مزید پڑھیں:  غزہ سے متعلق پاکستان کا موقف لائق تحسین ہے، ایرانی صدر ابراہیم رئیسی

گزشتہ دنوں جلال آباد کی چیک پوسٹ پربھی حملہ کیا گیا تھا جس میں تین افراد ہلاک ہو گئے تھے۔