Balochistan: FC operation, 6 terrorists killed

بلوچستان : ایف سی کا آپریشن، 6 دہشت گرد ہلاک

ویب ڈیسک :ایف سی بلوچستان ساؤتھ نے خاران میں انٹیلی جنس بنیاد پر آپریشن کرتے ہوئے 6 دہشت گردوں کو ہلاک کردیا ہے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق ایف سی بلوچستان نے خاران میں دہشت گردوں کی موجودگی پر انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کیا،جیسے ہی سیکیورٹی فورسزنےعلاقےکوگھیرےمیں لیا،دہشت گردوں نےٹھکانےسےبھاگنےکےلیےفائرنگ کردی۔

ترجمان پاک فوج کےمطابق دہشت گردوں کی جانب سےشدید فائرنگ کےتبادلےکےدوران 6 دہشت گردمارے گئےمارے جانےوالےدہشت گردوں میں 2 کمانڈر گل میرعرف پلن اورکلیم اللہ بولانی بھی شامل ہیں۔ سیکیورٹی فورسزنےعلاقے سےبڑی مقدارمیں اسلحہ اورگولہ بارود کاذخیرہ بھی برآمدکیا۔