Security forces operation in North Waziristan

شمالی وزیرستان میں سکیورٹی فورسز کا آپریشن، ایک دہشتگرد ہلاک

ویب ڈیسک ( جنوبی وزیرستان )شمالی وزیرستان میں سیکیورٹی فورسز کے آپریشن کے دوران ایک دہشت گرد ہلاک ہوگیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق سیکورٹی فورسز نے شمالی وزیرستان کے علاقے ڈوسالی میں دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع پر کارروائی کی۔

آپریشن کے دوران دہشتگردوں سے فائرنگ کردی، فائرنگ کے تبادلے میں ایک دہشت گرد ہلاک ہوگیا، ہلاک دہشت گرد کے قبضے سے اسلحے کے علاوہ بارودی مواد بھی برآمد ہوا ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ کچھ عرصے سے شمالی و جنوبی وزیرستان اور بلوچستان میں دہشت گردوں کی کارروائیاں ایک مرتبہ پھر بڑھ گئی ہیں، دہشت گردوں کے خلاف سیکیورٹی فورسز بھی پوری طرح اقدامات کررہی ہیں۔

مزید دیکھیں :   لنڈی کوتل، ڈالرز ڈکیتی کیس کا ایک اور ملزم گرفتار،25لاکھ برآمد