CTD operation in Mastung

مستونگ میں سی ٹی ڈی کی کارروائی، صوبائی امیر ہلاک

ویب ڈیسک (کوئٹہ )صوبۂ بلوچستان کے ضلع مستونگ میں فورسز نے کارروائی کی ہے جس کے نتیجے میں کالعدم تنظیم کا صوبائی امیر ہلاک ہو گیا۔

ڈپٹی کمشنر مستونگ کے مطابق مستونگ کے علاقے کلی محراب میں کی گئی سیکیورٹی فورسز کی کارروائی کے دوران کالعدم تنظیم کا کمانڈر مارا گیا۔

مزید پڑھیں:  حکومت کا اہم آئینی ترامیم کیلئے نمبرز پورے ہونے کا دعویٰ

سرکاری ذرائع کا کہنا ہے کہ ہلاک دہشتگرد کی شناخت ممتاز کے نام سے ہوئی ہے جو فورسز کے اہلکاروں اور شہریوں پر متعدد حملوں میں ملوث تھا۔

مزید پڑھیں:  پی ٹی آئی کا جمعہ سے ملک گیر احتجاج شروع کرنےکا فیصلہ

سرکاری ذرائع کے مطابق مستونگ کے علاقے کانک میں دہشتگردوں کے خلاف کارروائی کے دوران اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد ہوا۔