ch.fawad

نئے چئیرمین نیب کیلئےشہبازسے مشاورت نہیں کرینگے،فواد چوہدری

ویب ڈیسک (اسلام آباد)وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری کا کہنا ہےکہ نئے چیئرمین نیب کے لیے اپوزیشن لیڈر شہباز شریف سے مشاورت نہیں کریں گے

جہلم میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے فواد چوہدری نے کہا کہ (ن) لیگ اور پیپلز پارٹی کے پاس الیکشن لڑنے کے لیے لوگ ہی نہیں، دونوں ٹوٹی ہوئی پارٹیاں ہیں جب کہ اگلے الیکشن میں تحریک انصاف دو تہائی اکثریت سے حکومت بنائے گی۔

فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ نیب نے شہباز شریف کو ملزم ڈکلیئر کیا ہوا ہے لہٰذا یہ طے ہے کہ نئے چیئرمین نیب کے لیے شہبازشریف سے مشاورت نہیں کریں گے کیونکہ شہباز شریف سے اگلے چیئرمین نیب کے بارے میں پوچھنے کا مطلب ہے کہ ملزم سے پوچھیں کہ اس کی تفتیش کون کرے گا، وزیرقانون اور اٹارنی جنرل اس پرکام کررہے ہیں جو حل لے کر آئیں گے اس پر عمل کریں گے۔

انہوں نے مزید کہا کہ نواز شریف اور اشرف غنی ڈالر لے کر باہر چلے گئے، آج دونوں ایک جیسی زندگی گزار رہے ہیں۔

مزید دیکھیں :   پشاور،اداروں کیخلاف ہرزہ سرائی کرنیوالا پی ٹی آئی کارکن گرفتار