Pakistan: 42 deaths from corona virus

ملک میں کورونا وائرس سے آج بھی 42 اموات

ویب ڈیسک (اسلام آباد)پاکستان میں کورونا وائرس سے گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مزید42 افراد جاں بحق ہوگئے جبکہ مجموعی اموات کی تعداد 27 ہزار566 ہو گئی۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کی جانب سے جاری تازہ اعدادو شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں مزیدایک ہزار780کورونا کیسز رپورٹ ہوئے۔ ملک میں کورونا کیسز کی مجموعی تعداد 12 لاکھ38ہزار668 ہوگئی۔

مزید پڑھیں:  صوبہ بھر میں طوفانی بارشیں، 21 افراد جاں بحق، 32 زخمی
مزید پڑھیں:  افغانستان میں بارش اور سیلابی ریلے ، 33افراد جاں بحق

این سی او سی کے مطابق گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں ملک بھر میں 44ہزار 712کورونا ٹیسٹ کیے گئے اور مثبت کیسز کی شرح 3.98 فیصد رہی۔