swat women ppolice station

سوات:ویمن پولیس اسٹیشن کا قیام ،خواتین شکایات لےکرپہنچنے لگیں

ویب ڈیسک (سوات)سوات کی خواتین کا ایک اور مسئلہ حل کر دیا گیا ہے، اب بڑی تعداد میں خواتین پولیس فورس کا حصہ ہیں بلکہ سوات کے علاقے رحیم آباد میں خواتین کا الگ پولیس اسٹیشن بھی قائم کر دیا گیا ہے۔

وادیٔ سوات میں قائم کیئے گئے ویمن پولیس اسٹیشن پر سوات کی خواتین اپنی شکایات لے کر پہنچنے لگیں ہیں اوراپنی شکایات اور مسائل خواتین پولیس کے سامنے باآسانی اور بلا جھجھک بیان کر رہی ہیں۔

مزید پڑھیں:  درسی کتب کی طباعت میں تاخیر، داخلہ مہم بری طرح متاثر

پولیس اسٹیشن میں ابتدائی طور پر 20 خواتین اہلکاروں کو تعینات کیا گیا ہے، جو کہ قانون کی عمل داری اور خواتین کے مسائل کے حل کے لیے ہمہ وقت تیار رہتی ہیں، تعینات خواتین اہلکار تفتیش اور ایف آئی آر کے اندراج سمیت چھاپے بھی مار رہی ہیں۔

مزید پڑھیں:  خیبر پختونخوا اسمبلی :مخصوص نشستوں پر منتخب اراکین سے حلف لینے کا حکم

خواتین پولیس اہلکارکا کہنا ہے کہ محکمۂ پولیس خواتین کے لیے ایک باعزت پیشہ فراہم کر رہا ہے، جہاں محنت اور لگن سے کام کیا جائے تو ملک و قوم کی بہتری کے لیے نمایاں کردار ادا کیا جا سکتا ہے۔

۔ضلع بھرمیں خواتین پولیس سٹیشن کےقیام کوخوش آئندقراردیاجارہاہے۔