دودھ پتی

دودھ پتی

ویب ڈِسک: چائے ایک خوشبودار مشروب ہے جو گرم یا ابلتے ہوئے پانی کو کیمیلیا سینینسس کے ٹھیک یا تازہ پتیوں پر ڈال کر تیار کیا جاتا ہے، جو چین اور مشرقی ایشیا کا ایک سدا بہار جھاڑی ہے۔ پانی کے بعد، یہ دنیا میں سب سے زیادہ استعمال ہونے والا مشروب ہے۔

چائے کی حقیقت

چین کا بادشاہ شین ننگ ایک درخت کے نیچے بیٹھا تھا کہ اسکا ملازم اسکے لئے پینے کا پانی کھولا گرم کر کے کر لایا، اچانک اس درخت سے کچھ پتّیاں اس کھولے ہوئے پانی میں گریں اور پانی کا رنگ تبدیل ہوگیا، بادشاہ بہت حیران ہوا، اسنے وہ پانی پیا تو اسے فرحت اور تازگی محسوس ہوئی۔ اور اسکے منہ سے "چھا” نکلا غالباً وہ حیران ہوگیا تھا کہ یہ کیا ہے؟ اور اس نے اس درخت کا نام ہی "چھا” رکھ دیا جو بگڑ کر چاء ہوگیا اور اب چائے کہلاتا ہے۔ وہ ماہرِ نباتات بھی تھا لہٰذا اس نے وقتاً فوقتاً کھولے ہوئے پانی میں چائے کا پتّا ملا کر پینا شروع کر دیا

دودھ پتی 1

چائے دنیا کی پسندیدہ مشروب ہے۔ یہ چائے کے پودے کی پتیوں کو چند منٹ گرم پانی میں ابالنے سے تیار ہوتی ہے۔ پھر اس میں ضرورت اور خواہش کے مطابق چینی اور دودھ ملاتے ہیں۔

دودھ پتی 2

چائے میں کیفین کی موجودگی پینے والے کو تر و تازہ کر دیتی ہے۔

چائے اور اس کی انگریزی "ٹی” (Tea)، دونوں چینی زبان کے الفاظ ہیں۔

چائے کے پودے کا اصل وطن مشرقی چین، جنوب مشرقی چین، میانمار اور آسام (بھارت) شامل ہیں۔

چائے کی اقسام

چائے کی مختلف اقسام ہیں جن میں کالی چائے، سفید چائے، سبز چائے او دودھ پتی وغیرہ شامل ہیں۔

دودھ پتی چائے:

چائے کی اس قسم کو پسند کرنے والے لوگ زندہ دل، ہنس مکھ اور زندگی کے ہر لمحے کو انجوائے کرنے والے ہوتے ہیں اور اس چائے کو پسند کرنے والے لوگ باہمت، گرم جوش اور باصلاحیت ہوتے ہیں تو آج ہم دودھ پتی چائے کی ترکیب بتائیں گے۔

درکار اشیاء:

  • دودھ دو کپ
  • چینی دو چائے کے چمچ
  • چائے کی پتی ایک چائے کا چمچ
  • پسی ہوئی چھوٹی الائچی دو عدد

دودھ پتی تیار کرنے کی ترکیب:

سب سے پہلے چائے دانی کو گرم پانی سے کھنگال لیں اور دودھ کو ابال دیں۔ چائے دانی میں چائے کی پتی ڈالیں یا اگر چاہیں تو پکتے ہوئے دودھ میں پتی ڈال کر مدھم آنچ کر دیں پھر الائچی ڈال کر ڈھکن لگا دیں، ایک منٹ بعد اتار کر چائے دانی میں چینی ڈال دیں دودھ چھان کر چائے دانی میں نکال لیں اور غلاف ڈھک دیں۔