Covid positive

دوحاسےآنےوالے 30 مسافروں میں کورونا کی تصدیق

ویب ڈیسک (پشاور): بیرون ملک سےآنےوالےکورونا کاشکارمسافروں کی تعداد میں اضافےکےباعث باچاخان ایئر پورٹ پرانتظامیہ نےاقدامات مزید سخت کر دیئے ہیں۔

محکمہ صحت خیبر پختونخوا کےمطابق بیرون ممالک سے آنے والے کورونا سے متاثرہ مریضوں کی تعداد میں دن بہ دن اضافہ ہورہا ہے، بغیر کورونا ٹیسٹ کئے مریض پشاور پہنچ جاتے ہیں، کئی بیرون ملک ایئر پورٹس پر کورونا ٹیسٹنگ کا نظام معیاری نہیں، غیر معیاری ٹیسٹ کے باعث خیبرپختونخوا اور پاکستان میں کورونا کیسز میں اضافے کا خدشہ ہے۔جس کے باعث باچا خان ایئے پورٹ پر انتظامیہ نے اقدامات مزید سخت کر دیئے ہیں۔

مزید پڑھیں:  لکی مروت، تھانہ برگی پر دہشتگردوں کا حملہ پولیس کے کوئک رسپانس پر پسپا

ذرائع کے مطابق گزشتہ ایک ماہ کے دوران بیرون ملک سے آنے والے 150 سے زائد کورونا سے متاثرہ افراد پشاور کے باچا خان ایئرپورٹ پہنچے، گزشتہ روز دوحا سے پاکستان پہنچنے والے 140 مسافروں میں سے 30 افراد کا کورونا ٹیسٹ مثبت آیا ہے، جن میں خواتین اور بزرگ شہری بھی شامل ہیں، متاثرہ افراد کو 1122 کے ذریعے قرنطینہ سینٹر منتقل کر دیا گیا ہے

مزید پڑھیں:  پاکستان اور نیوزی لینڈ کے مابین پہلا ٹی 20 بارش کی نذر