ویب ڈیسک(پشاور) پشاور کے علاقہ ریگی کانیزہ میں 16سالہ لڑکے کے قتل میں پڑوسی ملوث نکلا،ملزم کو گرفتار کرکے حوالات میں بند کر دیا گیا۔
تفصیلات کےمطابق 14ستمبرکومدعی فقیرگل ولدیعقوب خان ساکن لکڑے کانیزہ نےریگی پولیس کوبتایاکہ اس کابیٹا 16سالہ خالدخان جوکباب کی دکان میں مزدوری کرتاتھاوہ معمول کےمطابق چھٹی کےبعد واپس گھرآرہاتھاکہ راستہ میں لکڑےکانیزہ کےمقام پرنامعلوم افراد نےاس پرفائرنگ کردی جس کےنتیجہ میں وہ جاں بحق ہوگیا،پولیس نے واقعہ کی تحقیقات شروع کی ۔
ریگی پولیس کےمطابق مقتول کےقتل میں اس کاپڑوسی واجد ملوث ہےجسےگرفتارکرلیاگیاہےانہوں نےبتایاکہ ملزم اورورثاءکےبیانات میں تضادپایاجاتا ہےتاہم انکی تفتیش جاری ہےاورجلد حقائق سامنےآئیں گےخالد خان کےقتل کیس میں گرفتارملزم کوآج پیرکےروزعدالت میں پیش کیاجائےگا۔ملزم واجد پرمقتول کےورثاء نےباقاعدہ دعویداری کردی ہےجسکےبعد اسےگرفتارکیاگیا۔