corona vaccination

خیبرپختونخوا میں83 لاکھ 65 ہزار افراد ویکسین سے مستفید

ویب ڈیسک(پشاور)خیبرپختونخوامیں رواں برس مارچ سےکورونا سےبچائو کی جاری ویکسی نیشن مہم کیلئے15سال سے70سال تک کے 2کروڑ34لاکھ36ہزار121مقررہ ہدف کے مقابلے میں35.69فیصد کےتناسب سے83لاکھ65ہزار 911افراد کی ویکسی نیشن کرلی گئی ہے۔

مزید پڑھیں:  چیئرمین پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کا قرعہ صاحبزادہ حامد رضا کے نام نکل آیا

اس سلسلےمیں جاری تفصیل کےمطابق15سے 17سال تک عمرکے0.50فیصد لوگوں کی ویکسی نیشن، 18 سال سے29سال عمرکے27.60فیصد لوگوں،30سے39سال عمر کےلوگوں کےمقررہ ہدف کےمقابلےمیں47.71فیصد لوگوں کی جبکہ40سال سے49سال کےعمر کے لوگوں کی50.46فیصد،50سے59سال عمر کے لوگوں کی 56.69 فیصد ،60 سے 69سال عمرکےلوگوں کی59.62فیصد اور70سال اور سے زائد عمر کے لوگوں کے ہدف کے مقابلے میں46.82فیصد کے تناسب سے ویکسی نیشن کی گئی ہے۔

مزید پڑھیں:  4 سالوں میں 5 لاکھ اسلحہ لائسنس جاری، ریکارڈ کی چھان بین شروع