Campaign to control dengue virus

ڈینگی روک تھام،4خصوصی ٹیمیں تشکیل دے دی گئیں

ویب ڈیسک(پشاور) واٹر اینڈ سینی ٹیشن سروسز پشاور (ڈبلیو ایس ایس پی) نے ڈینگی کی روک تھام کے لئے چار خصوصی ٹیمیں تشکیل دے دی ہیں جو 16 اہلکاروں پر مشتمل ہیں ٹیمیں چاروں زونز میں ڈینگی سے متاثرہ علاقوں میں سپرے کر رہی ہیں۔

ڈبلیو ایس ایس پی ڈینگی کی روک تھام کےلئےمحکمہ صحت، ضلعی انتظامیہ اورٹی ایم ایز کے ساتھ بھی ڈینگی کی روک تھام اور لوگوں کے بچائو کی سرگرمیوں میں شانہ بشانہ کام کررہی ہےعلاوہ ازیں ڈبلیو ایس ایس پی آگاہی ٹیمیں متاثرہ علاقوں میں آگاہی مہم چلا رہی ہیں۔

مزید پڑھیں:  لوئر دیر، شفیع نامی قیدی کی جیل میں خودکشی

ڈبلیو ایس ایس پی کےمطابق ٹیمیں کمشنر پشاورڈویژن کی ہدایات کی روشنی میں تشکیل دی گئی ہیں ڈینگی روک تھام کی موثرسرگرمیوں کےلئے چیف میونسپل انسپکٹررحمن علی کوفوکل پرسن تعینات کیا گیاہےجبکہ محکمہ صحت، ضلعی انتظامیہ اورٹی ایم ایز سے کوآرڈی نیشن کےلئے راشدعلی کوفوکل پرسن تعینات کیاگیاہے۔

مزید پڑھیں:  مریم نواز کے سکواڈ کی گاڑی کی ٹکرسے نوجوان جاں بحق

اتوار کےروز ڈبلیو ایس ایس پی ٹیموں نے جندرگلی نوتھیہ، بمبہ روڈ نوتھیہ جدید، رحمن بابا روڈ یونیورسٹی ٹائون، سفید ڈھیری اور دیگرعلاقوں میں سپرےکیا۔