corona virus

ملک میں دوسرے روز کورونا مثبت کیسز کی شرح 4 فیصدسے کم

ویب ڈیسک (اسلام آباد) پاکستان میں مہلک وبا کورونا وائرس سےگزشتہ 24 گھنٹوں کےدوران مزید31 افرادجان کی بازی ہارگئےجبکہ مجموعی اموات کی تعداد 27 ہزار597 ہوگئی۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کی جانب سے جاری تازہ اعدادو شمار کےمطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کےدوران ملک بھر میں مزیدایک ہزار757کورونا کیسزرپورٹ ہوئے۔ ملک میں کورونا کیسزکی مجموعی تعداد 12 لاکھ40ہزار425 ہوگئی۔

این سی او سی کے مطابق گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں ملک بھر میں 48ہزار 732کورونا ٹیسٹ کیے گئے اور مثبت کیسز کی شرح 3.60 فیصد رہی۔