dengue-fever

ملک میں سینکڑوں افراد ڈینگی سے متاثر

ویب ڈیسک (اسلام آباد)ملک بھر میں ڈینگی تشویشناک صورتحال اختیار کرتا جارہا ہے، خیبر پختونخوا میں اب تک ڈینگی کے 919 کیسز رپورٹ ہوچکے ہیں

پشاور کے حیات آباد میڈیکل کمپلیکس ( ایچ ایم سی) انتظامیہ کے مطابق 136 مریضوں میں ڈینگی وائرس کی تصدیق ہوئی ہے، جبکہ 24 گھنٹوں کے دوران ڈینگی کے 528 ٹیسٹ کیے گئے۔

ایچ ایم سی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ اسپتال میں ڈینگی کے 10 مریض زیر علاج ہیں، خیبر ٹیچنگ اسپتال ( کے ٹی ایچ) میں 110 مریضوں میں ڈینگی وائرس کی تصدیق ہوئی ہےاور وہاں ڈینگی کے 22 مریض زیر علاج ہیں۔

مزید پڑھیں:  فوجی عدالتوں کو محفوظ شدہ فیصلے سنانے کی مشروط اجازت

تاہم ڈینگی مچھر کی روک تھام کے لیے اقدامات نہ ہونے کے برابر ہیں۔پشاور کے دیگر علاقوں کی طرح کنال روڈ اور دانش آباد میں بھی ڈینگی وائرس کے کیسز میں اضافہ ہونے لگا ،پشاور کے علاقے دانش آباد میں ڈینگی کے کیسز میں اضافہ ہونے سے شہری پریشان ہو گئے جنہوں نے فوری اسپرے کرانے کا مطالبہ کیا ہے۔

پنجاب میں بھی ڈینگی کیسز میں مسلسل اضافہ جاری ہے ، اسلام آباد میں ڈینگی سے مزید ایک شخص انتقال کرگیا ہے اور24 گھنٹوں میں مزید30 شہری ڈینگی سےمتاثر ہوئے ہیں، جبکہ مجموعی طور پر 207 مریض اس سے متاثر ہیں۔

مزید پڑھیں:  عالمی کساد بازاری کا خدشہ، پاکستان میں لوہے کی قیمتوں میں کمی

ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر (ڈی ایچ او) کے مطابق ڈینگی سے انتقال کرنے والا شخص جی 12 کا رہائشی تھا،انہوں نے مزید بتایا کہ ڈینگی سے گزشتہ 10 روز میں 3 شہری انتقال کر چکے ہیں۔

ڈی ایچ اونے بتایا کہ اسلام آباد میں گزشتہ 5 روز میں 155 شہری ڈینگی سے متاثر ہوئے ہیں۔

دوسری جانب لاہور میں بھی بڑی تعداد میں ڈینگی کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔