Session of the National Assembly

قومی اسمبلی کا اجلاس آج دوبارہ شروع ہوگا

ویب ڈیسک (اسلام آباد) قومی اسمبلی کا اجلاس دو روزہ وقفے کے بعد آج دوبارہ شام پانچ بجے پارلیمنٹ ہاؤس میں ہوگا۔

ذرائع نے بتایا ہے کہ اجلاس کا 27 نکاتی ایجنڈا جاری کر دیا گیا ہے، حکومت قانون سازی کےلیے متعدد بلز ایوان میں پیش کرے گی۔

ذرائع کے مطابق قومی اقتصادی کونسل کے اجلاسوں کی رپورٹ بھی ایوان میں پیش کی جائے گی اور الیکشن ترمیمی آرڈیننس اور ایچ ای سی ترمیمی بل بھی پیش کیے جائیں گے۔

مزید پڑھیں:  وزیراعظم کا نیول ہیڈ کوارٹرز کا دورہ، یادگار شہدا پر حاضری

ذرائع نے بتایا ہے کہ وزیر خزانہ مختلف وزارتوں اور اداروں میں کرپشن سے متعلق آڈیٹر جنرل کی رپورٹ 2020.21 پیش کرینگے، اس کے علاوہ فیڈرل گورنمنٹ پراپرٹیز منیجمنٹ اتھارٹی آرڈیننس ایوان کے سامنے پیش کیا جائے گا۔ اجلاس میں سرکاری حکام کی تحویل میں تشدد کے خاتمہ کے لئے بل بھی پیش کیا جائے گا، ہائیر ایجوکیشن کے دو ترمیمی بل، پاکستان بیت المال ترمیمی بل2021 بھی قانون سازی کے لئے پیش کئے جائیں گے۔

مزید پڑھیں:  سانحہ 9 مئی کے 5 ملزمان ضمانت حاصل کرنے کے بعد دوبارہ گرفتار

ذرائع کا کہنا ہے کہ اجلاس میں نیشنل اکنامک کونسل کی سال2019-20 کی رپورٹ بھی ایوان میں پیش کی جائے گی، وقفہ سوالات توجہ دلاو نوٹسز اور پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے صدر کے خطاب پر شکریہ کی قرارداد بھی کاروائی کا حصہ ہوگی۔