Federal Interior Minister Sheikh Rashid Ahmed

ن لیگ میں دو نہیں تین گروپ بنیں گے، شیخ رشید

ویب ڈیسک (اسلام آباد)وزیرداخلہ شیخ رشید کا کہنا ہےکہ ہم نیوزی لینڈ سیریز کو ثبوتاژ کرنیوالوں کے کافی قریب پہنچ چکے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق اسلام آباد میں وفاقی وزیرداخلہ شیخ رشید احمد نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہاکہ ہم نیوزی لینڈ انٹرپول کی تعریف کرتے ہیں، نیوزی لینڈ سیریز کو ثبوتاژ کرنیوالوں کے کافی قریب پہنچ چکے ہیں، اس نیٹ ورک کو سامنے لائیں گے،دستانے پہنے خفیہ ہاتھوں کو جلد دنیا کے سامنے بے نقاب کرینگے۔

وزیرداخلہ نے کہاکہ سائبر کرائم کی دو لاکھ شکایات موصول ہوئی ہیں ، پاسپورٹ کو ڈیجیٹلائز کرنے جارہے ہیں ، پاسپورٹ پر سیکیورٹی فیچرز میں پندرہ نئے فیچرز لے کر آرہے ہیں ، شناختی کارڈ کے سسٹم کو بھی اپ گریڈ کررہے ہیں

مزید پڑھیں:  پاکستان کےمہمانوں پربری نظرڈالنےوالےہردہشتگردکاخاتمہ کرینگے،آرمی چیف

شیخ رشید نے کہاکہ پندرہ ممالک کو آن آرائیول ویزہ دینے کیلئے سمری کل کابینہ میں پیش کریں گے، اب یہ 65 ممالک کو ویزہ آن آرائیول کی سہولت ملے گی۔

انہوں نے کہاکہ طورخم اور چمن میں آئی بی ایم ایس لگا دیا ہے تاکہ آنے جانے والوں کا پراپر ڈیٹا ہو،خوشی کی بات یہ ہے کہ افغانستان جانے والوں کی تعداد پاکستان آنیوالوں کی تعداد سے زیادہ ہے۔

وزیرداخلہ شیخ رشید نے کہاکہ شہباز شریف نے گارنٹی مانگی ہے کہ 2023 میں شفاف الیکشن ہوں گے، میں شہباز شریف کو یقین دلاتا ہوں کہ آئندہ الیکشن شفاف ہوں گے۔ شہبازشریف اپنے لیے دم درود کا اہتمام کریں، ن لیگ میں دونہیں تین گروپ بنیں گے۔، (ن) لیگ کے گھر کی باتیں گھر میں رہیں تو اچھی بات ہے۔

مزید پڑھیں:  وزیر داخلہ کی وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا سے ملاقات،دہشتگردی ختم کرنےکا عزم

ان کا کہنا تھا کہ الیکشن کمیشن اورحکومت قریب آرہےہیں ، ملک میں جوڈوکراٹےکا ماحول کم ہورہاہے، 2 سال بعد نیا سیاسی ماحول دیکھ رہا ہوں۔ ن لیگ انتشاراورجوڈوکراٹےسے برباد ہوگی۔

وفاقی وزیر نے کہاکہ وزیراعظم الیکٹرانک ووٹنگ مشین سےالیکشن چاہتے ہیں، حکومت اورالیکشن کمیشن بہت قریب آچکےہیں۔