چکن قورمہ

دہلی چکن قورمہ بنانے کی ترکیب

ویب ڈیسک: آج ہم آپ کے ساتھ دہلی کا مشہور چکن قورمہ بنانے کی ترکیب بتانے جارہے ہیں، امید ہے آپ اسے خود گھر پر بنائینگے اور اس خوش ذائقہ ڈش سے لطف اندوز ہونگے۔

اجزاء:

  • مرغی کا گوشت 1/2 گوشت
  • براﺅن پیاز 1/2 کپ
  • لہسن ادرک پیسٹ 1 کھانے کا چمچہ
  • ثابت گرم مصالحہ 1 چائے کا چمچہ
  • جائفل جاوتری پاﺅڈر 1/4 چائے کا چمچہ
  • بڑی الائچی 1 عدد
  • چھوٹی الائچی 4 عدد
  • کیوڑہ چند قطرے
  • دہی 1/2 کپ
  • نمک حسب ذائقہ
  • لال مرچ پاﺅڈر 1/2 چائے کا چمچہ
  • ہلدی پاﺅڈر 1/4 چائے کا چمچہ
  • دھنیا پاﺅڈر 1/2 چائے کا چمچہ
  • گھی 1/2 کپ

چکن قورمہ تیار کرنے کی ترکیب:

سب سے پہلے سیک دیگچی میں گھی گرم کر کے ثابت گرم مصالحہ ڈال کر کڑکڑائیں پھر اس میں گوشت اور لہسن ادرک پیسٹ ڈال کر فرائی کریں اور نمک، لال مرچ، الائچی پاﺅڈر، ہلدی پاﺅڈر، دھنیا پاﺅڈر اور دہی ڈال کر بھونیں، جب دہی کا پانی خشک ہو جائے تو اس کے بعد براﺅن پیاز ڈال کر ڈھکن بند کر دیں جب گوشت گل جائے اور روغن اوپر آجائے تو جائفل جاوتری پاﺅڈر اور بڑی الائچی کے دانے ڈال کر اچھی طرح بھون لیں اور کیوڑہ شامل کر کے دم پر رکھ دیں۔

پلیٹ میں نکال کر گرم گرم نان کے ساتھ مزیدار دھلی چکن قورمہ سرو کریں۔