expensive sugar

حکومت نے ملکی تاریخ کی مہنگی ترین چینی درآمد کرلی

ویب ڈیسک (اسلام آباد)وفاقی حکومت نے ملکی تاریخ کی مہنگی ترین چینی درآمد کرلی ہے۔

ذرائع کےمطابق درآمدی چینی کی 28 ہزار 760 میٹرک ٹن کی کھیپ پاکستان پہنچ گئی یہ چینی سرکاری ایکس مل ریٹ سے 25.15 روپےفی کلومہنگی پڑی ہے۔

ٹی سی پی کو درآمدی چینی پورٹ پر109روپے 90 پیسے فی کلو میں پڑی۔ اخراجات ملا کر یوٹیلیٹی اسٹورز کو چینی تقریبا 123 روپے کلو میں پڑے گی۔

مزید پڑھیں:  مریم نواز کے سکواڈ کی گاڑی کی ٹکرسے نوجوان جاں بحق

یوٹیلیٹی اسٹورز کو سرکاری ریٹیل قیمت سے چینی تقریبا 33.25 روپے کلو مہنگی پڑے گی۔یوٹیلیٹی اسٹورز پر درآمدی چینی 85 روپے فی کلو میں فروخت کی جائے گی۔ حکومت نے چینی کی ریٹیل قیمت 89.75 روپے فی کلو مقرر کی ہے۔

مزید پڑھیں:  مہنگائی 2برس کی کم ترین سطح پر آگئی ہے،گورنر سٹیٹ بینک کا دعویٰ

قیمت خرید اور فروخت کا فرق سبسڈی سے پورا کیا جائے گا۔ گزشتہ ایک لاکھ ٹن چینی کی لینڈڈ کاسٹ 89.26 روپے فی کلو میں پڑی تھی۔