Fehmida-Govt-announce-sports-policy

حکومت جلد قومی کھیلوں کی پالیسی کا اعلان کرے گی ، فہمیدہ مرزا

ویب ڈیسک:

پشاور سپورٹس کمپیکس  میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر برائے بین الصوبائی رابطہ و کھیل ڈاکٹر فہمیدہ نے کہا کہ وفاقی حکومت ایک جامع قومی کھیلوں کی پالیسی وضع کر رہی ہے جس کا اعلان جلد کیا جائے گا تا کہ زیر التوا مسائل کو مناسب انداز میں حل کیا جا سکے اور ملک میں کھیلوں کے فروغ کو یقینی بنایا جا سکے۔ کھیلوں کی پالیسی کا اعلان صوبائی حکومتوں کو اعتماد میں لینے کے بعد کیا جائے گا۔

انہوں نے ٹوکیو اولمپکس میں پاکستان کی خراب کارکردگی کا ذمہ دار پاکستان اولمپک ایسوسی ایشن (پی او اے) کو قرار دیا اور کہا کہ کچھ شخصیات کے کئی سالوں سے اہم عہدوں یا محکموں میں براجمان  تھیں لیکن کوئی کارکردگی نہیں دکھائی لیکن اب حکومت نے نظام میں بہتری کا تعین کیا ہے وفاقی حکومت کسی کو سرکاری سیٹوں کو اپنے مفادات کے لیے استعمال کرنے کی اجازت نہیں دے گی۔

فہمیدہ مرزا نے کہا کہ باصلاحیت نوجوانوں کو کھیلوں کی سیاست سے بچانے کے لیے اقدامات کر رہےہیں۔ نئے ٹیلنٹ کو سامنے لانے کے لیے تمام صوبوں میں ٹرائلز جاری ہیں۔ پاکستان کے کھیلوں کا گراف کئی سالوں سے نیچے جا رہا ہے ، لیکن پی ٹی آئی حکومت نے اسے آگے لانے کے لیے مخلصانہ اقدامات کیے ہیں۔