mobile service

شہدائےکربلاکےچہلم پرآج سات اضلاع میں موبائل سروس بندرہےگی

ویب ڈیسک (پشاور) چہلم شہدائے کربلا کے ماتمی جلوسوں کیلئے سیکورٹی ہائی الرٹ کردی گئی ہے پشاور سمیت ملک بھر میں چہلم شہدائے کربلا آج انتہائی عقیدت و احترام اور سخت سیکورٹی میں منایاجائے گا۔

شہدائے کربل و امام عالی مقام حسین ابن علی کی شہادت کی یاد میں آج برآمد ہونے والے ذوالجناح ، تعزیہ علم کے ماتمی جلوس کے موقع پر پشاور سمیت صوبے کے سات اضلاع میں جزوی طور پر موبائل فون سروس بند رہے گی گزشتہ روزپولیس نےسیکورٹی فلیگ مارچ کیا خیبر پختونخوا میں فوج کو الرٹ رکھا جائے گا۔

مزید پڑھیں:  ڈی ایچ اوز اور ایم ایس کو اجازت لے کر ڈیوٹی سٹیشن چھوڑنے کی ہدایات

ماتمی جلوسوں کےموقع پر بازاروں ور راستوں کو خاردا تاروں کےذریعےبندکیاجائیگا۔ رات کے اوقات میں نکالےجانے والےماتمی جلوسوں کے لئے سیکورٹی کےفل پروف انتظامات کی ہدایات کی گئی ہےمینا بازار ، شاہین بازار، کریم پورہ ،کوہاٹی ، کوچہ رسالدار، سمیت گردونواح کےتمام علاقوں اور بازاروں کوسیل کیا جائے گا۔

مزید پڑھیں:  مولانا فضل الرحمن کو احتجاج خیبر پختونخوا میں کرنا چاہئے،بلاول

دن کےاوقات کار میں نکالے جانے والے ماتمی جلوسوں کے موقع پر بازاروں کو بند رکھا جائےگا اضافی پولیس نفری کی تعیناتی گزشتہ روزسےکردی ہے ماتمی جلوس مختلف امام بارگاہوں سے برآمد ہو نگے جو کہ اپنے روایتی راستوں سے گزرتے ہوئےواپس امام بارگاہوں پر اختتام پذیر ہوگا۔