Dengue spreads dangerously in Peshawar

پشاورمیں ڈینگی کاراج 18 علاقوں سے 163 کیس رپورٹ

ویب ڈیسک(پشاور) پشاور میں ڈینگی خطرناک طور پر پھیل گیاہے گذشتہ روز شہر کے18علاقوں سے163کیس رپورٹ کردئیے گئے ہیں جبکہ صوبے کے دیگر اضلاع سے32کیس رپورٹ کئےگئے ہیں اس وقت مجموعی طور پر50افراد ہسپتالوں میں زیر علاج بتائے گئے ہیں ۔

محکمہ صحت کے ذرائع کے مطابق ڈینگی پھیلنےکی شکایات پر پشاور کے مختلف علاقوں میں نمونےحاصل کئے گئےاورلوگوں کےٹیسٹ کئےگئے ہیں جس میں اچینی میں45، سربند میں18، سفید ڈھیری میں14، چارسدہ روڈ سے11کیس، دانش آباد سے11کیس، کینال روڈ سے10کیس، تہکال بالاسے9اور اکیڈمی ٹائون سے7کیس رپورٹ کئےگئے ہیں خزانہ ڈھیری سے6کیس، ناردرن بائی پاس سے5کیس، بورڈ بازار سے9کیس جبکہ باغبان مہاجرکیمپ سے5کیس ، پلوسئی سے تین کیس، لالہ زار کالونی سےتین کیس، رنگ روڈ پشاور سے2کیس، پائوکی سےایک کیس، پھندو سے2نئے کیس جبکہ ارمڑ سے بھی2کیس رپورٹ کئے گئے ہیں۔

مزید پڑھیں:  روسی نائب وزیر دفاع رشوت لینے کے الزام میں گرفتار
مزید پڑھیں:  مغربی ہواؤں کا نیا سلسلہ داخل، ملک بھر میں آج سے موسلادھار بارشوں کا امکان

ذرائع نے بتایا کہ صوبہ کے دیگر اضلاع سے بھی32کیس رپورٹ کئے گئے ہیں اس وقت پشاور اور دیگر اضلاع کے ہسپتالوں میں50مریض داخل بتائے گئے ہیں۔