ویب ڈیسک(پشاور)چہلم امام حسین کے پر امن انعقاد کے حوالے سے سکیورٹی پلان ترتیب دے دیا گیا ہے۔
تفصیلات کےمطابق ساڑھےتین ہزار پولیس افسران واہلکارسکیورٹی کے فرائض سرانجام دینگے،کسی بھی ناخوشگوار واقعہ سے بچنے کی خاطر تمام جلوسوں کےگزرگاہوں کوبی ڈی یواورسنیفرڈاگزکے ذریعےسویپنگ کےساتھ ساتھ سی سی ٹی وی کیمروں کےذریعے نگرانی بھی کی جا رہی ہے۔
ڈیوٹی پر مامور پولیس اہلکاروں کوخصوصی کارڈزجاری کئےگئے ہیں تاکہ کسی بھی غیرمتعلقہ شخص کےداخلےکوروکاجاسکے، اسی طرح شہرکے تمام داخلی و خارجی راستوں کی نگرانی سخت کرنےسمیت اندرون شہرمیں بھی مختلف جگہوں پر ناکہ بندیاں کی گئی ہیں، اندرون شہر میں ہوٹلوں اور سرائے کی وقتا فوقتا چیکنگ بھی سکیورٹی پلان کا حصہ قرار دیا گیا ہے تاکہ شہر میں داخل ہونے والے تمام افراد کی کڑی نگرانی کو ممکن بنایا جا سکے۔