R.kelly

امریکی گلوکارپربچوں اورخواتین سےزیادتی کاجرم ثابت

ویب ڈیسک :امریکی گلوکارآرکیلی پربچوں اورخواتین سےزیادتی کاجرم ثابت ہوگیا۔جیوری نےانہیں دو دہائیوں تک خواتین اوربچوں کےساتھ جنسی زیادتی کےلیےاپنی سپراسٹارحیثیت کےاستعمال کامجرم قراردیاہے ۔

ان پرالزام لگانےوالے گیارہ افراد میں نوخواتین اوردومردشامل تھے۔ جنہوں نےچھ ہفتوں سےجاری مقدمے کی سماعت کےدوران گلوکارکےہاتھوں جنسی تذلیل اورتشدد کو بیان کیا۔

مزید پڑھیں:  امریکی سینیٹ اجلاس، اسرائیل کیلئے 26 ارب ڈالر کا بل منظور

دو دن کے غور و خوض کے بعد جیوری نے کیلی کوان تمامالزامات کامجرم قراردےدیاجن کاوہ سامنا کررہے تھے۔
ان کی سزا کا فیصلہ آئندہ سال4 مئی کو ہوگا امکان ہے کہ وہ اپنی باقی ماندہ زندگی جیل کی سلاخوں کے پیچھے گزار یں گے۔

مزید پڑھیں:  اسرائیلی مظالم، کولمبیا یونیورسٹی کے طلبہ کا احتجاج دیگر جامعات تک پھیل گیا