usman mirza

عثمان مرزا سمیت 7ملزمان پر فرد جر م عائد

ویب ڈیسک (اسلام آباد)اسلام آباد جوڑے کو ہراساں کرنے کے کیس میں عثمان مرزا سمیت سات ملزمان پر فرد جرم عائد کی گئی ہے۔

آئندہ سماعت پر عدالت نے گواہوں کو بھی طلب کر لیا۔عدالت کی جانب سے تین ملزمان کی درخواست ضمانت مسترد کرتے ہوئے حکام کو عثمان مرزا کیس کا ٹرائل دو ماہ میں مکمل کرنے کی ہدایت بھی جاری کر دی گئی۔

اسلام آباد کے سیکٹر ای الیون میں لڑکے اور لڑکی پر تشدد کے کیس میں مرکزی ملزم عثمان مرزا سمیت شریک ملزمان حافظ عطا الرحمن، قیوم بٹ، ریحان، عمر بلال مروت، محب بنگش، فرحان شاہین پر فردِ جرم عائد کی گئی ہے ۔

کیس کی آئندہ سماعت 12 اکتوبر کو ہو گی۔