umar shareef

عمرشریف ایئرایمبولینس سے بیرون ملک روانہ

ویب ڈیسک (کراچی) پاکستانی معروف اداکار اور کامیڈین عمرشریف علاج کیلئے ایئرایمبولینس کے ذریعے امریکا روانہ ہو گئے ہیں۔

ترجمان آغا خان اسپتال کا کہنا ہے کہ عمرشریف کو اسپتال سے ایمبولینس کےذریعے ایئرپورٹ روانہ کیا گیا،کراچی ائیرپورٹ انتظامیہ کیجانب سے انہیں گلدستہ بھی پیش گیا اور نیک خواہشات کیساتھ روانہ کیا گیا۔

اہلیہ زریں شریف کا کہنا ہے کہ واشنگٹن اسپتال میں عمرشریف کاعلاج کیا جائے گا۔ عمر شریف کابلڈ پریشر ہائی ہوا تھا اور دوبارہ دل کادورہ پڑا۔

ذرائع کے مطابق ایئر ایمبولینس نے 11 بج کے 58 منٹ پر اڑان بھری،جواد عمر نے تصدیق کی ہے کہ عمر شریف کی اہلیہ زرین غزل بھی ان کے ہمراہ جارہی ہیں۔

مزید پڑھیں:  ایرانی صدر کی آرمی چیف سے ملاقات، باہمی دلچسپی کے امورزیربحث

انہوں نے والد کیلئےدعاؤں کی اپیل کرتے ہوئے بتایا کہ میں اہل خانہ کے ساتھ آج رات کو امریکا روانہ ہوں گا، میری والدہ ایئرایمبولینس میں والد کےہمراہ ہیں، واشنگٹن یونیورسٹی اسپتال میں ڈاکٹرطارق شہاب والد کاعلاج کرینگے۔

جواد عمر نے مزید کہاکہ وفاق اور سندھ حکومت کا مشکور ہوں۔

خیال رہےعمرشریف کی علاج کیلئےبیرون ملک روانگی گزشتہ روز طبیعت ناساز ہونے کے سبب مؤخر کر دی گئی تھی۔اسپتال میں ڈائیلیسز کے دوران عمر شریف کا بلڈپریشرکم ہوگیا تھا۔ طبیعت بگڑنے پرعمرشریف کو سی سی یو وارڈ منتقل کردیا گیا۔

اہلخانہ نے اپیل کی ہے کہ مداح عمر شریف کی طبیعت کے حوالے سے دعا کریں۔ ان کے بیٹے جواد عمر نے کہا ہے کہ والد کو انتہائی نگہداشت میں رکھا گیا ہے، ان کی صحتیابی ان کی امریکہ روانگی سے مشروط ہے۔

مزید پڑھیں:  سٹریٹجک اداروں کے سائنسدانوں اور انجینئرزکو اعزازات عطا

واضح رہےکہ ڈاکٹرز کی ٹیم نے اڑان بھرنے سےقبل ایئرایمبولینس میں ان کا طبی معائنہ بھی کیا۔ایف آئی اے کی جانب سے ضروری سفری کارروائی مکمل کی گئی جبکہ سی اے اے کی جانب سے ایئر پورٹ منیجر عمران خان نے انتظامات دیکھے اور امیگریشن عمل مکمل کیا۔

ذرائع کے مطابق آج کامیڈی آف کنگ عمر شریف کی طبیعت میں بہتری دیکھنے اور ڈاکٹر کی مشاورت کے بعد انہیں امریکہ جانے کی اجازت دے دی گئی تھی۔