The dollar reached a record high of Rs 170

ڈالر 170روپے کی بلند ترین سطح پرپہنچ گیا

ویب ڈیسک (اسلام آباد)ڈالر کی اڑان قابو میں نہیں آرہی اور اس کی قد ر میں مسلسل اضافے کا رحجان جا ری ہے،منگل کےروزانٹر بینک میں امریکی ڈالرکی قدرمیں 40 پیسے اضافہ دیکھا گیااور ایک امریکی ڈالر 170 روپے کی بلند ترین سطح پردیکھا گیا۔

دوسری جانب اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی ایک وقت میں قیمت خرید 171 روپے 50 پیسے جب کہ قیمت فروخت 172 روپے 20 پیسے بھی دیکھی گئی ہے۔