30% increase in homicides in the United States

امریکہ میں قتل کی وارداتوں میں 30فیصد اضافہ

ویب ڈیسک (واشنگٹن )امریکہ میں قتل کی وارداتوں میں تیس فیصد اضافہ ہوگیاجو 1960کے بعد سال کا سب سے بڑا اضافہ ہے۔

فیڈرل بیورو آف انوسٹی گیشن( ایف بی آئی) کےاعداد و شمار کے مطابق امریکہ میں ہلاکتیں تقریباََ30 فیصد بڑھ گئیں جو کہ وبائی امراض کے دوران آتشیں ہتھیاروں سے قتل کی بڑھتی ہوئی تعداد کی نشاندہی کرتے ہیں۔

مزید پڑھیں:  سفارتی تعلقات بحال، 9 سال بعد ایران سے معتمرین عمرہ ادائیگی کیلئے سعودی عرب روانہ

ایف بی آئی کا کہنا ہےکہ قتل اور قتل عام میں 29.4 فیصد اضافہ ہوا ہے جو1960 کی دہائی کے بعد سے ایک سال کا سب سے بڑا اضافہ ہے۔ یہ تاریخی اضافہ دیکھ کر پولیس حکام سرپکڑکربیٹھ گئےہیں۔

مزید پڑھیں:  پاکستان اور ایران کا دہشت گرد تنظیموں پر پابندی لگانے کا فیصلہ

جرائم کے ماہرین اورپولیس حکام کورونا وائرس کی وجہ سے معاشرتی تبدیلیوں سے لےکر،پولیسنگ میں تبدیلیوں اور بندوق کی فروخت میں اضافہ تک قتل کی وارداتوں میں اچانک اضافے کی ممکنہ وجوہات کا مطالعہ کررہے ہیں –