Wrestling-entertainment-Pakistan

پاکستان میں بین الاقوامی ریسلنگ کا دنگل سجنے کو تیار

ویب ڈیسک: پروفیشنل ریسلنگ انٹرٹینمنٹ کے چیف ایگزیکٹو آفیسر (سی ای او) ذیشان بشیر نے کہا ہے کہ  انڈر ٹیکر اور ہلک ہوگن  کو  پاکستان لانے کیلئے بات چیت جاری ہے ۔ ہم  نے 2017 میں بین الاقوامی ریسلنگ انٹرٹینمنٹ ایونٹ  کا انعقاد کیا تھا  دوسرے سیزن کی میزبانی کرنے کا ارادہ  تھا لیکن کورونا وباء  کی وجہ سے یہ ممکن نہیں ہو سکا ۔


ذیشان بشیر نے 2017 میں پیشہ ورانہ ریسلنگ ایونٹ کا انعقاد کیا تھا جس میں 25 بین الاقوامی پہلوانوں نے حصہ لیا تھا ۔
آرگنائزر نے کہا کہ ہم نے ملک میں اس ایونٹ کے دوسرے سیزن کی میزبانی کے لیے دوبارہ منصوبہ بندی شروع کر دی ہے جس کے لیے  ڈبلیو ڈبلیو ای کے انڈر ٹیکر ، ہلک ہوگن اور دیگر مشہور پہلوانوں سے بات چیت کر رہے ہیں ۔

مزید پڑھیں:  پاکستان اور نیوزی لینڈ کے مابین پہلا ٹی 20 بارش کی نذر


ذیشان بشیر نے کہا کہ نیوزی لینڈ اور انگلینڈ کے دوروں کی منسوخی کے برے اثرات سامنے آئے ۔ پاکستان ہر قسم کے کھیلوں کے لیے محفوظ ملک ہے ماضی قریب میں کئی بین الاقوامی کھیلوں کی سرگرمیوں کی میزبانی  اس کا ثبوت ہے ۔
انہوں نے امید ظاہر کی کہ پی ڈبلیو ای کے ستاروں سے بھرے دوسرے سیزن کی میزبانی سے دنیا میں پاکستان کے بہتر امیج کو بحال کرنے میں مدد ملے گی ۔

مزید پڑھیں:  ٹی 20 سیریز، پاکستان اور نیوزی لینڈ کے مابین آج پہلا ٹاکرا ہوگا