Wishing-pray-calm-recovery

سچن ٹنڈولکر انضمام کی جلد صحتیابی کیلئے دعاگو

ویب ڈیسک: بھارتی لیجنڈ سچن ٹنڈولکر نے پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان انضمام الحق کی صحتیابی کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے

آپ کی جلد صحت یابی کیلئے دعاگو، سچن ٹنڈولکر کا ٹویٹ پیغام

اپنے ٹویٹر پیغام میں سچن ٹنڈولکر نے کہا کہ انضمام الحق ہمیشہ سے میدان میں پر سکون اور ثابت قدم رہے ہیں ۔ ٹنڈولکر نےیہ بھی کہا کہ میں امید کرتا ہوں اور دعا کرتا ہوں کہ  آپ جلد ہی اس صورتحال سے نکل آئیں گے۔

مزید پڑھیں:  ٹی 20 سیریز، پاکستان اور نیوزی لینڈ کے مابین آج پہلا ٹاکرا ہوگا

 پاکستانی سابق  فاسٹ بالر شعیب اختر نے کہا کہ میری دعائیں اور نیک تمنائیں انضمام الحق کےساتھ ہیں۔ میں جانتا ہوں کہ آپ اس  بیماری کے ساتھ اتنے سکون سے نمٹیں گے جیسا آپ نے ہمیشہ ہر چیز کا مقابلہ کیا ہے۔

مزید پڑھیں:  ٹی 20 سیریز، پاکستان اور نیوزی لینڈ کے مابین آج پہلا ٹاکرا ہوگا

وسیم اکرم نے اپنے ٹویٹر پیغام میں لکھا ہے کہ انضمام الحق ایک خوبصورت دل کے مالک ہیں۔ ایسا لگتا ہے کہ ان کوبری نظر لگ گئی ہے، میں پریشان تھا کہ اتنا بڑا دل رکھنے والا انسان کیوں درد میں  مبتلا ہے۔ وسیم اکرم نے کہا کہ میری دعا ہے کہ آپ جلد صحت یاب ہوجائیں۔ میرے پیارے دوست اپنا خیال رکھںا، جلد ملتے ہیں۔

 واضح رہے کہ سابق کپتان انضمام الحق عارضہ قلب میں مبتلا ہوگئے، نجی ہسپتال میں انجیو پلاسٹی کر نے کےبعد انضمام کو ہسپتال سے ڈسچارج کردیاگیا ہے۔