Taliban-Denied-Ban-Beards-Smartphones

داڑھی تراشنے پر کوئی پابندی نہیں لگائی ، طالبان

ویب ڈیسک: افغان حکومت نے داڑھی کٹوانے اور خواتین کے اسمارٹ فون استعمال کرنے پر پابندی لگانے سے متعلق تمام خبروں کی تردید کردی۔

افغان وزارت ثقافت و اطلاعات کے ذمہ داروں نے داڑھی منڈوانے اورخواتین کے موبائل فون استعمال کرنے پر پابندی لگانے کی خبروں کو بے بنیاد قرار دیا۔ افغان حکومت کے عہدیداروں ننے حالیہ خبروں کے خلاف شدید ردعمل کا اظہار کیا اور کہا کہ یہ پابندیاں حکومت کی سرکاری پالیسی میں شامل نہیں ہیں۔

مزید پڑھیں:  قومی اسمبلی کا مشترکہ اجلاس آج طلب، دعوت نامے ارسال

واضح رہے کہ افغان حکومت کی جانب سے داڑھی کٹوانے اور خواتین کے اسمارٹ فون استعمال کرنے پر پابندی کی خبریں زیر گردش رہی تاہم آج افغان حکومت نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ان دونوں خبروں کی تردید کر دی ہے۔

مزید پڑھیں:  دبئی، سیلابی صورتحال، پاکستانی سفارت خانے کی جانب سے ہیلپ لائن سینٹر قائم