BRTbuss

بی آرٹی مین روٹس میں گڑھے پڑگئے،بس پھنس گئی

ویب ڈیسک( پشاور)بی آرٹی بس حادثہ سے بال بال بچ گئی بی آرٹی کےمین روٹس میں جگہ جگہ گڑھے پڑگئےہیں جبکہ بعض مقامات پران گڑھوں کی مرمت بھی کردی گئی ہےبی آرٹی بسوں کےروٹس کےدرمیان میں لگائی گئی حفاظتی پلاسٹک کی دیواروں کوبھی ہٹادیاگیاہے ۔

مزید پڑھیں:  6 ججز کا خط، چیف جسٹس کی جانب سے فل کورٹ اجلاس دوبارہ طلب

گزشتہ روزحیات آباد سےآنے والی ایکسپریس گاڑی نمبر 9ایف سی چوک اور ڈبگری گارڈنز کےدرمیان پڑنے والےروٹ کھڈے میں پھنس گئی تاہم ڈرائیور نےاسےنکال لیا۔

بی آر ٹی ذرائع کے مطابق مختلف مقامات پرگڑھوں کے باعث بی آرٹی سروس کی آمد ورفت میں مشکلات کاسامناکرناپڑرہاہےجبکہ ہشتنگری بی آرٹی سٹاپ پربغیرکروناسرٹیفیکیٹ کےمسافروں کونہ چھوڑنے پرمسافروں اورسیکورٹی عملےکےدرمیان تکرار کےواقعات بھی رونماء ہو ئےسیکورٹی سٹاف کیجانب سے مسافروں پرہلکی ہلکی لاٹھی چارج بھی کیاگیا۔

مزید پڑھیں:  ججز کا تحفظ یقینی بنایا جائے، عدلیہ میں مداخلت کی مذمت کرتے ہیں، بیرسٹر گوہر