Harassment cases

ہراسانی کیسز، نیشنل جینڈر ڈیٹا پورٹل شروع کرنے کا فیصلہ

ویب ڈیسک(اسلام آباد)ملک بھرمیں خواتین کے قتل،اقدام قتل،ہراسگی ،تشدد اور ان کےخلاف ہونےوالےجرائم کاڈیٹااکٹھاکرنےکیلئے نیشنل جینڈرڈیٹاپورٹل شروع کرنےکافیصلہ کرلیاگیاہے۔

پورٹل تک تمام صوبائی حکومتوں کورسائی حاصل ہوگی، ڈیٹا کسی بھی فرد کو آسانی سےدستیاب ہوگا۔ قومی وقارنسواں کمیشن کیجانب سےڈیٹا بیس کی تیاری کیلئےتمام اقدامات مکمل کرلئےگئےہیں جبکہ نیشنل جینڈرڈیٹاپورٹل کیلئےابتدائی خاکہ بھی مرتب کرلیاگیاہے۔

مزید پڑھیں:  اللہ کوحاضر ناظر جان کرکہتا ہوں کہ کسی کے ساتھ نا انصافی نہیں کی،چیف جسٹس پشاور ہائیکورٹ

ڈیٹا بیس میں خواتین کے غیرت کے نام پر قتل، اقدام قتل، گھریلو تشدد، ہراسگی اوردیگرتمام خواتین کیخلاف ہونیوالےجرائمکاڈیٹا اکٹھاکیاجائیگا اوراس ڈیٹا کو صوبائی اور وفاقی حکومت کے ساتھ شریک کر کےاس حوالے سے پالیسی مرتب کی جائیگی قومی وقار نسواں کمیشن نے خواتین سے متعلق صنفی بنیادوں پر صحافیوں کی تربیت کرنے کا بھی فیصلہ کیا ہے اور ملک بھر سے 40صحافی آئی بی اے کراچی میں تربیت حاصل کرینگے جو بعد میں واپس آکر اپنے شہروں اور دفاتر میں کم سے کم 5اور زیادہ سے زیادہ 10دیگر صحافیوں کی تربیت کریںگے۔

مزید پڑھیں:  نیو پشاور ویلی منصوبے پر جلد عملدرآمد کیلئے حکمت عمل ترتیب دی جائے،وزیراعلیٰ