Dubai Expo

خیبرپختونخوا حکومت دبئی ایکسپو میں شرکت کرے گی

ویب ڈیسک( پشاور)خیبرپختونخواحکومت صوبے کیطرف زیادہ سےزیادہ غی ملکی سرمایہ کاری کوراغب کرنےاورصوبے کےمثبت تشخص کوبین الاقوامی سطح پراُجاگرکرنےکیلئےمتحدہ عرب امارات میں منعقدہونےوالی بین الاقوامی دبئی ایکسپومیں شرکت کریگی جس میں غیرملکی سرمایہ کاری کیلئےصوبائی حکومت کےاہم منصوبوں کوپیش کیاجائےگا۔

ان منصوبوں میں سیاحت، زراعت،صنعت،معدنیات،توانائی، انفراسٹرکچراورانفارمیشن ٹیکنالوجی کےمنصوبےشامل ہوں گےصوبے کی تہذیب وثقافت اورمقامی مصنوعات کوعالمی سطح پراُجاگرکرنےکیلئےدبئی ایکسپو میں صوبےکی تہذیب، ثقافت اورآثار قدیمہ سےمتعلق چیزوں کےعلاوہ مقامی سطح پرتیارکی جانیوالی مصنوعات کی بھی نمائش کی جائیگی اورثقافتی شوکا بھی اہتمام کیاجائےگا۔

دبئی ایکسپو میں شرکت کےسلسلےمیں انتظامات اورتیاریوں سےمتعلق اجلاس وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمود خان کی زیر صدارت منگل کو منعقد ہوا ۔ایڈیشنل چیف سیکرٹری شہاب علی شاہ، وزیراعلیٰ کے پرنسپل سیکرٹری امجد علی خان، سیکرٹری صنعت ہمایون خان، ڈائریکٹر جنرل کلچر اینڈ ٹوارزم اتھارٹی کامران آفریدی، چیف ایگزیکٹیو آفیسرخیبرپختونخوا بورڈ آف انوسٹمنٹ اینڈ ٹریڈحسن دائود اور دیگر حکام نے اجلاس میں شرکت کی ۔

اجلاس کودبئی ایکسپومیں شرکت کیلئےصوبائی حکومت کےانتظامات ،مجوزہ سرگرمیوں اوردیگر امور کے بارے میں بریفنگ دیتے ہوئے بتایا گیا کہ ایکسپومیں پاکستان سمیت 192 ممالک شرکت کریں گے اورخیبرپختونخواحکومت اگلے سال جنوری میں اس بین الاقوامی ایکسپو میں شرکت کرے گی ۔

مزید بتایاگیا کہ ابتدائی شیڈول کے طابق ایکسپو میں یکم جنوری 2022 کو کے پی پویلین قائم کیاجائےگااورصوبے کی مختلف مصنوعات جن میں لیدر، ٹیکسٹائل ،ہینڈی کرافٹ ،کاٹیج اوردیگرمصنوعات کی نمائش کی جائےگی 6 اور7 جنوری 2022کو رشکئی اسپیشل اکنامک زون ،غازی اکنامک زون ، چترال اکنامک زون اور مجوزہ درابن اسپیشل اکنامک زون سےمتعلق اسپیشل اکنامک زونز انوسٹمنٹ کانفرنس کا انعقاد کیاجائےگا۔

مزید پڑھیں:  ڈالر کی قدر میں اضافہ، 278 روپے 50 پیسے کا ہو گیا

10 اور11 جنوری کومائنز اینڈ منرلز انوسٹمنٹ کا نفرنس کےانعقاد کے ساتھ ساتھ قیمتی پتھر وں کی نمائش بھی کی جائے گی ۔ 14اور 15 جنوری کو انٹیگریٹیڈٹورازم زونز کے حوالے سے ٹورازم ،کلچر اور آرکیالوجی انوسٹمنٹ کا نفرنس منعقد کی جائے گی۔18 اور19 جنوری کو انرجی اینڈ پاور پراجیکٹس کے شعبے میں کروڈ آئل ریفائنری کی تعمیر ، ایل پی جی سٹوریج اور بوٹلنگ پلانٹس کی تعمیر ،22میگاواٹ پتراک شیرینگل ہائیڈرو پاور پراجیکٹ ، 47 میگاواٹ بریکوٹ پتراک ہائیڈرو پاور پراجیکٹ،20 میگاواٹ گوربند خوار ہائیڈرو پاور پراجیکٹ، 496 میگاواٹ کری مشکور ہائیڈرو پاور پراجیکٹ اور 377 میگاواٹ غریت سویر ہائیڈرو پاور پراجیکٹ کے حوالے سے کانفرنس کا انعقاد کیا جائے گا۔

22 جنوری کو پشاور ،ڈی آئی خان موٹروے ، سوات ایکسپریس وے ، دیر موٹروے ،بونیر ایکسپریس وے کے حوالے سے ایک کانفرنس کا انعقاد کیا جائے گا۔ اس کے علاوہ 23 جنوری کوبلین ٹری سونامی منصوبےکی نمائش کی جائےگی ۔ 24 اور25 جنوری کوسائنس اینڈ ٹیکنالوجی کے شعبےمیں صوبائی حکومت کےمنصوبوں کے حوالے سے کانفرنس منعقد کی جائےگی ۔

29 اور30 جنوری کو ایگریکلچر اور لائیوسٹاک منصوبوں کے حوالے سے بھی کانفرنس کا انعقاد کیا جائے گا،جس میں کے پی فوڈ شوبھی شامل ہوگا۔ اجلاس کو مزید بتایا گیا کہ بزنس ٹو بزنس ماڈل کیلئے بھی حکمت عملی ترتیب دی گئی ہے جس میں صنعتکاروں کی نمائندہ تنظیموں کے ذریعے نجی شعبے کے منصوبوں کوبھی ایکسپو میں شامل کیا جائے گا۔

مزید پڑھیں:  وزیراعظم شہباز شریف آج کراچی کا ایک روزہ دورہ کرینگے

اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ ایکسپو میں خیبرپختونخوا حکومت کی شرکت اور وہاں پر صوبائی حکومت کی سرگرمیوں سے متعلق جملہ اُمور کی نگرانی خیبرپختونخوا بورڈ آف انوسٹمنٹ اینڈ ٹریڈ کرے گا اور ایکسپو میں پیش کرنے کیلئے تمام متعلقہ محکمے اپنے اپنے منصوبوں کو 15 اکتوبر تک حتمی شکل دیں گے ۔

صوبے کی طرف سے زیادہ سے زیادہ سرمایہ کاری کو راغب کرنے کیلئےدبئی ایکسپوکو ایک بہترین موقع قراردیتے ہوئےوزیراعلیٰ نے متعلقہ حکام کو ہدایت کی کہ ایکسپو میں صوبائی حکومت کے ایسے منصوبوں ک پیش کیا جائےجو غیر ملکی سرمایہ کاری کیلئے موزوں ہوں اور جن کی فزبیلٹی اسٹڈیز اور ماسٹر پلانز تیار ہو چکے ہوں۔

وزیراعلیٰ نے مزید ہدایت کی کہ ایکسپو میں شرکت کےسلسلے میں انتظامات اور تیاریوں کو بروقت حتمی شکل دی جائے تاہم اس سارے عمل میں صوبائی حکومت کے قواعد و ضوابط پر عمل درآمد کو ہر لحاظ سے یقینی بنایا جائے ۔