After the Taliban took control, actors and singers began selling vegetables, meat and milk

طالبان کنٹرول کے بعد اداکار، گلوکار سبزیاں، گوشت اور دودھ بیچنے لگے

ویب ڈیسک (کابل) طالبان کنٹرول کے بعد اداکار،گلوکار سبزیاں،گوشت اور دودھ بیچنے پر مجبور ہوگئے،افغانستان کا منظر نامہ ہی تبدیل ہوگیا جس کے نتیجے میں انٹرٹینمنٹ انڈسٹری سے وابستہ فنکاروں کو شدید مشکلات نے آن گھیرا۔

ترک خبر رساں ادارے انادولو نے اپنی ایک رپورٹ میں انکشاف کیا ہے کہ طالبان کے کنٹرول کے بعد سے افغانستان میں شوبز کی صنعت ختم ہونے کے قریب ہے۔ ملک کے مایہ ناز گلوکار و اداکار جو ملک سے نہیں جاسکے وہ پھل، سبزیاں، دودھ اور گوشت فروخت کرکے اپنا گزارا کرنے پر مجبور ہیں۔

مزید پڑھیں:  حالیہ بارشوں سے دریائے سوات میں سیلاب، متعدد گھر خالی کرا لئے گئے

رپورٹ کے مطابق کئی فنکاروں نے موٹر سائیکل کی مرمت کی دکانیں کھول لی ہیں اس کےعلاوہ کچھ اداکاروموسیقار ایسے بھی ہیں جنہوں نے ملک کے مختلف شہروں میں افغانستان کے روایتی کھانوں کے ہوٹل یا برگرکے ٹھیلے لگالیے ہیں۔

مزید پڑھیں:  غزہ فنڈز کیلئے نیلامی، بلاک بسٹر فلم 'جوکر' کے ہیرو نے دستخط شدہ پوسٹر دیدیاق

انٹرٹینمنٹ کی وجہ سے پہچانا جانے والا کابل شور بازار کا سرِ چوک اب روز مرہ کی اشیاء فروخت کرنے والی دکانوں کے بازار میں تبدیل ہو چکا ہے۔طالبان کے اقتدار میں آنے کے بعد شوبز سے وابستہ فنکاروں میں خوف پایا جاتا ہے لیکن تاحال اس حوالے سے طالبان کا کوئی بیان سامنے نہیں آیا ہے۔