usman mirza

سب کو بتانا مرشد آئے تھے، ملزم عثمان کاصحافیوں سے ڈائیلاگ

ویب ڈیسک(اسلام آباد) جیل کی ہوا کھانے کے بعد بھی ملزم عثمان مرزا کے تیور نہ بدلے۔ عدالت میں پیشی کے لیے آنے والے عثمان مرزا کا مزاج آج بھی اوباشوں والا ہی ہے۔

عدالت آمد پرمیڈیا والوں کو دیکھ کرکہا کہ مرشد آئے تھے، سب کو بتانا مرشد آئے تھے۔ ادھر اسلام آباد کی عدالت میں شہر کے علاقے ای الیون میں جوڑے کو ہراساں اور تشدد کرنے کے کیس کی سماعت ہوئی،کیس میں مرکزی ملزم عثمان مرزا سمیت 7 ملزمان پر فرد جرم عائد کر دی گئی ایڈیشنل سیشن جج عطا ربانی نے فرد جرم عائد کی۔ شریک ملزمان حافظ عطاالرحمان، ادارس قیوم بٹ ، ریحان، عمربلال مروت، محب بنگش اورفرحان شاہین پربھی فرد جرم عائد کر دی گئی ہے۔

عدالت نے بیانات قلمبند کرنے کیلئے گواہوں کو نوٹس جاری کر دیئے اور کیس کی سماعت 12 اکتوبر تک ملتوی کردی گئی۔