Zahir Jafar's parents' bail application rejected

نور مقدم کیس، ظاہر جعفر کے والدین کی درخواستِ ضمانت مسترد

ویب ڈیسک (اسلام آباد) اسلام آباد ہائی کورٹ نے نور مقدم قتل کیس کے مرکزی ملزم ظاہر جعفر کے والدین کی درخواست ضمانت خارج کردیں، ملزم ذاکر جعفر اور عصمت آدم جی نے ضمانت بعد از گرفتاری کی درخواستیں دائر کر رکھیں تھیں۔

اسلام آباد ہائی کورٹ کےجسٹس عامر فاروق نےنورمقدم قتل کیس کے مرکزی ملزم ظاہرجعفر کےوالد ذاکرجعفراور والدہ عصمت ذاکر کی درخواست ضمانت بعد از گرفتاری پر سماعت کی تھی اور عدالت نےگزشتہ ہفتے فریقین کے وکلا کے دلائل کےبعد فیصلہ محفوظ کیا تھا، عدالت عالیہ کے جسٹس عامر فاروق نے محفوظ فیصلہ سنایا۔

مزید پڑھیں:  چینی شہریوں کی سیکورٹی پرسمجھوتہ نہیں ہوگا، وزیراعظم

عدالت نےٹرائل کورٹ کو 8 ہفتوں میں کیس کا ٹرائل مکمل کرنےکی ہدایت بھی کی ہے۔

مزید پڑھیں:  آئی ایم ایف کاپاکستان کی مشروط مددکا اعلان،اصلاحات پر زور

خیال رہےکہ ذاکر جعفراور عصمت ذاکر نےنور مقدم قتل کیس میں ضمانت کی درخواستیں دائر کرتے ہوئےمؤقف اختیارکیاتھاکہ نورمقدم کےقتل سےان کا کوئی تعلق نہیں ہےجبکہ عدالت میں پیش کیےگئے پولیس چالان میں کہاگیاتھاکہ اگرظاہرجعفرکےوالدین پولیس کو بروقت اطلاع کرتےتونورمقدم کو بچایاجا سکتاتھا۔