Samar-Bilour-journalism-ban

حکومت کو میڈیا کا گلا دبانے نہیں دیں گے،ثمر بلور

ویب ڈیسک: عوامی نیشنل پارٹی کی صوبائی ترجمان اور رکن اسمبلی ثمر بلور نے کہا ہے کہ تحریک انصاف حکومت میڈیا کا گلہ دبانا چاہتی ہے، ہم ایسا نہیں ہونے دینگے۔ عوام کی زندگی بہتر کرنے کے دعویدار آج عوام کش پالیسیوں پر کار فرما ہیں۔ وہ پشاور میں پریس کانفرنس سے خطاب کر رہی تھیں۔ اے این پی کی نے کہا کہ پٹرول 123 روپے فی لیٹر، ڈیزل 120 لیٹر مل رہا ہے اور مہنگائی عروج پر ہے ۔ تحریک انصاف کے اقتدار میں آنے سے پہلے چینی 55 روپے فی کلو تھی، آج سب کے سامنے ہے ۔انہوں نے کہا کہ یہ نااہل حکمران ملک کو ڈبونے آئے ہوئے ہیں۔ 3 سال سے زائد ہوگئے صوبائی حکومت وفاق سے بقایاجات تک نہ لے سکی ۔

مزید پڑھیں:  تخت بھائی میں کھلی کچہری، سرکاری محکموں کیخلاف شکایات کے ڈھیر