ویب ڈیسک: دورہ منسوخ کرنے پر انگلینڈ کرکٹ بورڈ کے چیئرمین آئن واٹ مور نے پاکستان سے معذرت کرتے ہوئے پیغام جاری کر دیا۔
آین واٹ مور کا کہنا ہے کہ فیصلے سے پاکستان سمیت کرکٹ فینز سے معذرت خواہ ہوں۔ دورہ منسوخی کے فیصلے کیلئے کھلاڑیوں سے مشورہ نہیں کیا گیا ، مجھے افسوس ہے کہ فیصلے سے پاکستان میں لوگ مایوس ہوئےدورہ پاکستان منسوخ کرنےکا فیصلہ مشکل تھا لیکن ہماری پہلی ترجیح کھلاڑیوں کی حفاظت اور ذہنی حالت ہے۔
چیئرمین انگلینڈ کرکٹ بورڈ نے کہا کہ 2022 میں پاکستان کادورہ کریں گے۔ انگلینڈ کرکٹ ٹیم پاکستان میں 3 ٹیسٹ اور5 ون ڈے میچز کھیلے گی۔
واضح رہے کہ نیوزی لینڈ کا دورہ منسوخی کے بعد انگلیند نے بھی پاکستان نہ آںے فیصلہ کیا تھا جس کےبعد پاکستان حکام اورشائقین کرکٹ مایوس ہوگئے تھے۔
Load/Hide Comments