Media-activist-ban-interview-officials

سرکاری عہدیداران سے انٹرویو کیلئے ضابطہ اخلاق جاری

ویب ڈیسک: محکمہ اطلاعات خیبر پختونخوا کا کارڈ نہ رکھنے والا کوئی صحافی یا سوشل میڈیا ایکٹوسٹ سرکاری افسران سے انٹرویو نہیں لے سکے گا۔ اس حوالے سے محکمہ اطلاعات و تعلقاتِ عامہ خیبرپختونخوا نے تمام ضلعی ایڈمنسٹریشن کو حکم نامہ  ارسال کر دیا۔

مزید پڑھیں:  نوشہرہ، نایاب پہاڑی تیندوے کو مقامی شکاریوں نے مار دیا

 حکمنامے کے مطابق  محکمہ اطلاعات و تعلقاتِ عامہ خیبرپختونخوا کے ایکریڈیشن کارڈ کے حامل صحافی حضرات اپنے اپنے اضلاع میں سرکاری محکموں کے سربراہان کے کسی تقریبات یا پریس کانفرنس میں شرکت کے مجاز ہوں گے۔  صرف سوشل میڈیا کی بنیاد پر اپنے آپ کو صحافی ظاہر کرنے پر اس طرح کی تقاریب شرکت کرنے یا نیوز کانفرنس کوریج پر پابندی ہو گی ۔

مزید پڑھیں:  خیبرپختونخوا :غیر ملکی فنڈڈ منصوبوں میں بھرتیوں پر پابندی ختم