پٹرول

پٹرول5.25،ڈیزل3.50روپے مہنگاہونے کا امکان

ویب ڈیسک :کل سے ملک میں پٹرولیم مصنوعات ایک بار پھر مہنگی ہونے کا امکان ہے۔ذرائع کے مطابق کہ اوگرا نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کی سمری پٹرولیم ڈویژن کو بھیج دی ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ پٹرول کی قیمت 5 روپے 25 پیسے فی لیٹر تک بڑھ سکتی ہے، ڈیزل کی قیمت میں ساڑھے تین روپے فی لیٹر تک اضافے کا امکان ہے۔پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کا حتمی فیصلہ وزارت خزانہ وزیر اعظم کی مشاورت سے کریگی۔

مزید پڑھیں:  غزہ پر اسرائیلی جارحیت کے 200 دن مکمل، 34 ہزار سے زائد فلسطینی شہید
مزید پڑھیں:  سپیکر بلوچستان اسمبلی عبدالخالق اچکزئی بحال، معطلی کا فیصلہ کالعدم

ذرائع نے بتایا ہے کہ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ردوبدل کا انحصار پٹرولیم لیوی اور جی ایس ٹی پر ہوگا، اس وقت پٹرول پر پٹرولیم لیوی 5 روپے 62 پیسے فی لیٹر ہے،ڈیزل پر فی لیٹر 5 روپے 14پیسے پٹرولیم لیوی عائد ہے۔