ویکسی نیشن

ویکسی نیشن میں خیبرپختونخوا دوسرے صوبوںسے آگے

ویب ڈیسک :وزیر اعلی کے معاون خصوصی برائے اعلی تعلیم و اطلاعات کامران بنگش نے کہاہے کہ خیبر میڈیکل یونیورسٹی(کے ایم یو)پشاور صوبے کی واحد اور منفردیونیورسٹی ہے جو علم و تحقیق کے ساتھ ساتھ طبی خدمات کی فراہمی میں بھی فعال کردار ادا کرتے ہوئے حکومت کا ہاتھ بٹا رہی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:پوزیشن ہولڈرطلبہ کی چھان بین شروع

انہوں نے ان خیالات کا اظہار کے ایم یو میں ڈرائیو تھرو کوویڈ19 ماس ویکسی نیشن سنٹر کے افتتاح کے موقع پراظہار خیال کرتے ہوئے کیاہے۔

اس موقع پر دیگر کے علاوہ عالمی ادارہ صحت کے کنٹری ڈائریکٹر ڈاکٹر پلیتھا ما ہی پالا، وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر ضیا الحق، رجسٹرار پروفیسر ڈاکٹر محمد سلیم گنڈاپور، انچارج ویکسی نیشن سنٹر ڈاکٹر خالد رحمان اور پی ایچ آ ر ایل کے ڈائریکٹر ڈاکٹر یاسر یوسفزئی بھی موجود تھے۔

مزید پڑھیں:  بٹگرام، نامعلوم افرادکی فائرنگ سے پولیس کانسٹیبل شہید

کامران بنگش نے کہا کہ عالمی ادارہ صحت کی جاری کردہ تفصیلات میں پاکستان کا شماران سات خوش قسمت ممالک میں ہوتا ہے جہاں کورونا کی پہلی، دوسری، تیسری اور چوتھی لہر میں سب سے کم جانی نقصان ہوا ہے

انھوں نے کہا کہ صوبے کے اکثر اضلاع میں پچاس فیصد سے زائد ویکسی نیشن کے نتیجے میں خیبر پختون خوا ملک کے باقی صوبوں پر سبقت لے گیا ہے جسکی وجہ سے یہاں کورونا سے ہونے والی شرح اموات میں مسلسل کمی واقع ہو رہی ہے۔

انہوں نے کہاکہ کے ایم یونے پی ایچ آر ایل لیب کے بعد اب ماس ویکسی نیشن سہولیات کے ذریعے خدمت کی جو بہترین مثال قائم کی ہے اس پر ہمیں نہ صرف فخر ہے بلکہ یہ مثال دوسری جامعات کے لئے بھی قابل تقلید ہے ۔

مزید پڑھیں:  سیاحت پہلی ترجیح، ایکو ٹوارزم کے فروغ کیلئَے پلان تیار کیا جائے، علی امین گنڈاپور

قبل ازیں عالمی ادار ہ صحت کے کنٹری ڈائریکٹر ڈاکٹر پلیتھا ما ہی پالا نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کا شمار ان سات ممالک میں ہوتا ہے ۔جہاں عالمی ادارہ صحت کی گائیڈ لائنز پر عمل پیرا ہونے کی وجہ سے کورونا سے کم از کم جانی نقصان ہوا ہیپاکستان میں روزانہ دس لاکھ افراد کی ویکسی نیشن ہو رہی ہے جو ویکسی نیشن مہم کی کامیابی کا ثبوت ہے۔